ہوسٹن..... ہوسٹن میں ایک ویتنامی ریستوران میں رکھا ہوا ایکیوریم دھماکے سے پھٹ گیا اور پھر پانی بہہ نکلا۔ ملازمین نے ایک بڑا سا پیپا رکھ دیا مگر پانی پھر بھی فرش پر بہہ گیا۔ بعد میں ریستوران میں بیٹھے لوگ چلے گئے۔ ایک عینی شاہد نے کہا کہ میں اپنی والدہ کے ساتھ رات کا کھانا کھانے گیا تھا کہ اچانک زو ر دار آواز سے ایکیورم پھٹ گیا۔ اس موقع پر ریستوران میں کافی لوگ موجو د تھے۔