سڈنی .... مغربی آسٹریلیا کے شہر کونانارا میں ایک مگر مچھ دریا سے نکل کر ایک نجی فارم میں پہنچ گیا اور وہاں مری ہوئی گائے کھانے لگا ۔ جب فارم کے مالک وہاں پہنچے تو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ انہوں نے فوری طور پر وڈیو بنالی۔ یہ مگر مچھ 4میٹر طویل تھا۔ خاتون خانہ کا کہناتھا کہ اس نے ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا تھا۔ ہم مگر مچھ سے خوفزدہ رہتے ہیں اور اسی لئے دریا تک نہیں جاتے۔ انہوں نے کہاکہ قریب ہی واقع ایک جگہ پر مگر مچھ نے چند ماہ قبل ہی ایک گھوڑے کو بھی ہلاک کردیا تھا۔ انکے شوہر کا کہناتھا کہ یہ گائے دو دن سے وہاں مردہ حالت میں پڑی تھی۔ یہ واقعہ ہمارے بچوں کیلئے بھی بڑا اچھا سبق ہے کہ وہ ایسی جگہ مت جائیں جہاں مگر مچھ آسکتا ہو۔