Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس سی سی جیزان چیمپیئن ٹرافی فائنل

عقیل پرویز سنچری بنا کر مین آف دی میچ رہے،مہمان خصوصی عقیل صالح سعابی ڈائر یکٹر وزارت کھیل نے ٹرافی دی
جی ایس ایوب۔ خمیس مشیط
ایس سی سی جیزان چیمپیئن ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل پاک پنجاب کرکٹ کلب اور سپر ایشیا کرکٹ کلب کو69رنز سے ہرا دیا۔ پاک پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 9 کھلاڑیوںکے نقصان پر 197 رنز اسکور کئے۔سپر ایشیا کرکٹ کلب 128رنز بنا سکی۔ پاک پنجاب کرکٹ کلب کے نمایاں بلے بازوں میں عقیل پرویز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 5چھکوں اور5 چوکوں کی مدد سے 56 رنز اسکور کئے۔عدنان شانی نے 23 گیندوں پر ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے41 رنز بنائے۔مجاہد نے 11 گیندوں پر 4چوکوں کے ساتھ 24 رنز اسکور کیا ۔فیضان ریاض نے 13 گیندوں پر 2 چوکے لگا کر 23 رنز جبکہ عثمان نے 15 گیندوں پر 3 چوکوں کے ساتھ 20 رنز اسکور کیا ۔ اس طرح ساری ٹیم نے 197 رنز بنا کر مخالف ٹیم کو جیت کےلئے بڑا ٹارگٹ دیا۔سپر ایشیا کرکٹ کلب کے نمایاں بولر میں ارسلان نے 35 رنز دے کر 3 وکٹیں اور عمران نے 32 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں۔خاور ےاسر اور قاصد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ سپر ایشیا کی بیٹنگ اپنی اننگ کے آغاز میںہی مشکلات کا شکار رہی اور پاک پنجاب کی تباہ کن بولنگ کا مقابلہ نہ کر سکی اور 25 کے مجموعی اسکور پر محسن 6 گیندوں پر دو چھکوں کے ساتھ 19 رنز اسکور کر کے عقیل پرویز کی گیند پر بلال کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔ سپر ایشیا کے کپتان خاور عباسی32 گیندوں پر 4چوکوں کے ساتھ 36 رنز اسکور کر سکے۔ ذیشان شانی 22 گیندوں پر ایک چھکے اور 2 چوکوں کے ساتھ 27 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ شیر علی اور وقاص نے 2 ، 2 رنزبنائے۔ قاصد اور ےاسر نے ایک، ایک اسکور کیا ، باسط غوری کوئی رن نہ بنا سکے ۔اس طرح سپر ایشیاکرکٹ کلب پاک پنجاب کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکی اور ساری ٹیم 128 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔پاک پنجاب کے فیضان ریاض نے 23 رنز دیکر4کھلاڑی آوٹ کئے۔ بلال نے 28 رنز دیکر2 کھلاڑی عقیل پرویز عثمان اور مجاہد نے ایک، ایک کھلاڑی آوٹ کیا ۔اس طرح پاک پنجاب کرکٹ کلب نے ایس سی سی کرکٹ کپ سال 2017 بڑی آسانی سے 69 رنز سے جیت کر ونر کپ ٹرافی اپنے نام کی۔ فائنل میچ کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ پاک پنجاب کرکٹ کلب کے کپتان عقیل پرویز نے 56 رنز اور ایک وکٹ کے ساتھ حاصل کیا۔ ٹورنامنٹ میں 418 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز کا ایوارڈ بھی پاک پنجاب کے ہی کپتان عقیل پرویز نے حاصل کیا ۔ٹورنامنٹ میں پاک پنجاب کرکٹ کلب کے فیضان ریاض 21 وکٹوں کے ساتھ رہ کر بہترین بولر کا ایوارڈ حاصل کیا ۔ٹورنامنٹ کے بہترین آل راونڈر کا ا عزاز فہد کرکٹ کلب کے وسیم اختر نے 264 رنز اور 11 وکٹوں کے ساتھ حاصل کیا ۔ٹورنامنٹ کی فائنل کی دونوں ٹیموں کو جیزان ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے کیش انعام بھی دئیے گئے، ایسوسی ایشن کی طرف سے سپر ایشیا کے ا یک کھلاڑی عبدالباسط غوری کو ان کی ریٹائرمنٹ پر اسپیشل شیلڈ دی گئی۔فائنل میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی عقیل صالح سعابی ڈائر یکٹر وزارت کھیل تھے جنہوں نے کامیاب ٹیم کے کپتان عقیل پرویزکو وننگ ٹرافی اور رنر اپ ٹیم کے کپتان خاور عباس کو رنر اپ ٹرافی دیکر خیالات کا اظہار کیا اور کرکٹ میچ پر پسندیدگی کا اظہار کیا اور وزارت کھیل کی جانب سے کرکٹ اور کرکٹرزکی حوصلہ افزائی اور مدد کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ سعودی کرکٹ سینٹر کے تعاون سے اب یہ کھیل بہت تیزی سے سعودی عرب میں مقبول ہو رہا ہے اورکئی شہروں میں کھیلا جارہا ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ مزید بہتری کےلئے سب مل کر کھیل اور کھلاڑیوں کا ساتھ دینگے۔ آخر میں جیزان ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین لیاقت علی نے دیگر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے سعودی کرکٹ سینٹرکے عہدیداران کا کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد میں تعاون اور انعامات جو کہ سعودی کرکٹ سینٹر کی طرف سے دئیے گئے تھے ان سب کا شکریہ اداکرتے ہوئے سعودی کرکٹ سینٹر کے سی ای او ندیم ندوی کا شکریہ ادا کیا ۔ ان کے تعاون سے جیزان میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں میں سینئر وائس پریذیڈنٹ چوہدری اشرف، وائس پریذیڈنٹ عقیل پرویز اور جنرل سیکریٹری آصف منظور نے اپنے الفاظ میں سعودی کرکٹ سینٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی سعودی کرکٹ سینٹر سے تعاون کی اپیل کی۔ اس موقع پر جیزان ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین لیاقت علی نے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری آصف منظور کو JRCA کاکرکٹ ڈیولپمنٹ منیجر بنانے کا اعلان کیااور کہا کہ جنوری2018 ء سے تمام ٹورنامنٹ انہی کی نگرانی میں کھیلے جائیں گے اور آصف منظور کی نگرانی میں خطے میں کرکٹ کی بحالی کےلئے دیگرخدمات انجام دی جائیں گی۔
 

شیئر: