بانی پاکستان قائداعظم اور معمار پاکستان نوازشریف کی سالگرہ تقریب
جمعرات 28 دسمبر 2017 3:00
ریاض - - - - - پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے یوم ودلات قائد اعظم محمد علی جناح اور مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نوازشریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں لیگی عہدیداروں اور ورکرز نے بھرپور شرکت کی، اس موقعہ پر ریاض ریجن کے صدر ڈاکٹر سعید وینس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دو عظیم لیڈر آج کے روز پیدا ہوئے ایک نے اپنی ذہانت سے پاکستان بنایا اور دوسرے نے انتھک محنت سے پاکستان کی تعمیر کی، ملک میں ایسے شاندار منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچائے جو گزشتہ عرصے سے ملکی ترقی کا باعث بن رہے ہیں اور عوام ان سے مستفید ہو رہے ہیں،ان دونوں اہم لیڈروں کو پوری قوم۔خراج عقیدت و تحسین پیش کرتی ہے، سنئیر نائب صدر شیخ سعید احمد کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے مسلمانوں کو ان کے حقوق سے روشناس کروایا اور انہیں ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے قیام۔پاکستان کی راہ ہموار کی ۔نواز شریف نے قائداعظم کے خوابوں کوتعبیر دی، وہ جب بھی برسراقتدار آئے ملک ترقی و خوشحالی کی جانب رواں ہوا، نائب صدر راشد محمود بٹ کا کہنا تھا کہ یوم قائد کو مناتے ہوئے ہمیں ان کے افکار کو بھی عام کرنے کی اشد ضرورت ہے، ہماری نوجوان نسل اگر قائد کے اصولوں کو اپنا لے تو ہمیں اغیار کی جانب دیکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔چوہدری مبین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بنانے والے قائداعظم محمد علی جناح کا احسان تاقیامت رہے گا اور اس کے ساتھ پاکستان کا وجود بھی قائم رہے گا نوازشریف نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایٹمی دھماکے کرکے منوایا بھی ہے اور اپنے موجودہ دور میں لوڈشیڈنگ کے عذاب سے قوم کی جان چھڑا کر بتایا بھی ہے کہ پاکستان چیلنجز سے نپٹنا خوب جانتا ہے،تقریب میں چوہدری نصیر احمد، اسلم راہی ،اصغر چشتی، چوہدری فیض گھمن اور دیگر اہم کارکنان شریک ہوئے۔