Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف میں یوم قائداعظم

طلباءقائداعظم کا پاکستان بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں، پرنسپل قیصر خان
طائف (ابو علی بڈانی) پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف میں قائداعظم کا یوم ولادت نہایت جوش و ملی جذبے سے منایا گیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل قیصر خان نے کی۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔ اسکے بعد پرنسپل نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائداعظم نے علامہ اقبال کے خواب کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ہمارے لئے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بنیاد رکھی۔ پاکستان بننے کے بعد انکا مشن مکمل نہیں ہوا۔ بلکہ اسے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہمیں ان کے زریںاصولوں کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر دن رات محنت کرنا ہوگی۔ بحیثیت اساتذہ ہمیں معمار قوم کے فرائض، بطور والدین نئی نسل کو پاکستان کے محافظ اور ترقی دینے والے ستون بنانا ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ طلباءمیں وہ تمام صلاحیتیں پیدا کرنے کی انتھک کوشش کررہے ہیں جس کی تمنا قائداعظم کو تھی۔ طلباءنے تقاریر کے ذریعے قائداعظم کے حالات زندگی اور انکی خوبیوں اور صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔ اساتذہ کرام نے معلوماتی تقاریر کی مددسے طلباءکی معلومات میں اضافہ کیا۔ محمد یاسین نے قائداعظم کی ذہانت، اصول پسندی ، قانون دانی، جرا¿ت، محنت اور راست بازی پر روشنی ڈالی۔ سعید احمد لغاری کی نگرانی میں طلباءنے ٹیبلو پیش کیا جس میں نغمہ تھا ”ہم ایک ہیں“۔اس موقع پر منعقدہ پروگرام میں مختلف ہاﺅسسز اور جماعتوں کے طلباءنے اول ، دوم سوم پوزیشنیں حاصل کیں۔

شیئر: