Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: حسن اور حفیظ نمبر ون

دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال کی اختتامی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کے3کھلاڑی نمایاں ہیں۔ فاسٹ بولر حسن علی اور آل راﺅنڈر محمد حفیظ اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں جبکہ بیٹسمینوں میں بابراعظم چوتھے نمبر پر ہیں۔ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ جنوبی افریقہ بدستور نمبر ون ،ہند دوسرے نمبر پر ہے ۔بیٹسمینوں کی رینکنگ میں ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی بدستور نمبر ون ہیں ۔ کوہلی سری لنکا کے خلاف سیریز نہ کھیلنے باوجود سر فہرست ہیں۔ رینکنگ میں ترقی کرنے والوں میں نیوزی لینڈ کے جارج ورکر 89 درجے اوپر آتے ہوئے 135 ویں نمبرپر پہنچے۔ویسٹ انڈین کپتان ہولڈر کو 6 درجے بہتری نے بولرز میں 21 ویں نمبر پر پہنچادیا ۔کیوی بولر ٹرینٹ بولٹ3 درجے ترقی کے بعدچوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔ان کے ساتھی مچل سینٹنر چار درجے بہتری پاکر 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچز کی سیریزمیں کلین سوئپ کے باوجود نیوزی لینڈ کو صرف ایک پوائنٹ ملا۔

شیئر: