Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے رینکنگ ،بنگلہ دیش چھٹے نمبر پر

 دبئی ..بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ون ڈے میچوں کی عالمی درجہ بندی میں سری لنکا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کر لی ۔بنگلہ دیش نے عالمی نمبر4 نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دے کر کیویز کو پہلی مرتبہ بنگلہ دیش سے باہر کسی میچ میں شکست دینے کا اعزاز حاصل کیا۔hس فتح کے ساتھ بنگلہ دیش نے سری لنکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی درجہ بندی میں پہلی مرتبہ چھٹی پوزیشن حاصل کر لی اس لحاظ سے وہ عالمی رینکنگ میں سری لنکا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز سے اوپر موجود ہیں۔ون ڈے کی عالمی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ پہلے، آسٹر یلیا دوسرے، ہند تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، بنگلہ دیش چھٹے، سری لنکا ساتویں، پاکستان آٹھویں، ویسٹ انڈین نویں، افغانستان دسویں، زمبابوے گیارہویں اور آئرلینڈ 12ویں نمبر پر موجود ہے۔

شیئر: