اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف ایک اور این آر آو لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایک بھائی پہلے بیرون ملک گیا اور دوسرا بھی جارہا ہے ۔ اس مرتبہ این آر او نہیں لینے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لوٹ مار ہو رہی ہے۔تھوڑے سے لوگ مل کر کرپشن کر رہے ہیں۔ نواز شریف کا نظریہ کرپشن ہے۔کرپشن کے نظر ئیے پر سب اکٹھے ہیں۔کرپشن کرنے کیلئے پورا مافیا بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار،نواز شریف کے فرنٹ مین ہیں، انہیں ملک سے بھگایاگیا۔اس کے لئے خاقان عباسی نے اپنا طیارہ دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ اسحاق ڈار کہ پاس دبئی میں 2 ٹاورز کیلئے رقم کہاں سے آئی؟۔ دبئی میں12 کمپنیاں ہیں۔ انکی ایک کمپنی کے پاس دبئی میں 52 ولاز آگئے۔ انہوں نے کہا کہ اسحق ڈار کو پوری طرح پتہ ہے کہ ایل این جی کی ڈیل کیا ہے۔نواز شریف اس ہی کو پروٹیکٹ کررہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ اسحق ڈار ڈیلز میں نواز شریف سے کٹ لیتے۔2007 سے 2013 تک ان کے اثاثوں کی مالیت 800 گنا بڑھی ہے۔1981سے 2002 تک انکم ٹیکس ہی نہیں دیا۔