فلوریڈا ..... فلوریڈا کے ایک مال میں نسلی ریمارکس پاس کرنے پر ہنگامہ ہوگیا۔ لڑائی پہلے دو خواتین میں شروع ہوئی اور اسکے بعد دونوں کی حامی خواتین بھی اس لڑائی میں کود پڑیں۔ ایک خاتون اپنے بچے کو واکر میں لیکر آئی تھی وہ بھی اس لڑائی میں شامل ہوگئی۔ دونوں نے حریف خاتون کے چہرے پر لات مار دی۔ موقع پر پولیس پہنچ گئی اور اس نے ایک لیفٹیننٹ کی اہلیہ کے خلاف نسلی ریمارکس پاس کرنے پر تحقیقات شروع کردی۔