بنیادی معلومات چھپانے یا حیلے بازی پر زرتلافی نہیں ملے گا
ریاض ..... سعودی سرکاری گزٹ نے حساب المواطن پروگرام کے تحت مقامی شہریوں کو پیش کئے جانے والے زر تلافی کے قواعد و ضوابط شائع کر دیئے۔ 28دفعات پر مشتمل ہیں۔ استفادے کی شرائط او رطریقہ کار نیز حق دار زمروں کی وضاحت کی گئی ہے۔ واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی سعودی شہری نے زرتلافی حاصل کرنے کیلئے بنیادی معلومات چھپائیں یا حیلے بازی سے کام لیا تو اسے زرتلافی سے محروم کر دیا جائے گا۔ زرتلافی کے استحقاق کی ایک شرط یہ بیان کی گئی ہے کہ امیدوار اپنی درخواست میں اپنے ماتحت تمام افراد کا تذکرہ کرے ۔ غیر شادی شدہ اس وقت تک باپ کے زمرے میں شمار کیا جائے گا تاوقتیکہ وہ ای گیٹ کے ذریعے مستقل گھر بسانے کی درخواست نہ دیدے۔