کیلیفورنیا ..... ڈزنی لینڈ میں بجلی جانے سے لوگ جھولوں میں پھنس گئے، رولر کوسٹرجہاں تھی وہیں جم گئی۔ تفریح اپنے عروج پر تھی کہ اچانک بجلی چلی گئی۔جھولوں کے ساتھ چلنے والی میوزک تھم گئی اور جھولے ہچکولے لیتے ہوئے رک گئے ۔ جو جہاںتھا وہیں پھنس کر رہ گیا۔جھولا نہ کھلنے کے باعث اس میں بیٹھے رہنا پڑا اوربجلی آنے کا انتظار کرنا پڑا۔جب کافی دیر تک بجلی نہ آئی تو نیچے کھڑے لوگوں کے چہروں پر مایوسی چھا گئی اور گھروں کو واپس لوٹ گئے۔ڈزنی لینڈ ترجمان کےمطابق بجلی فراہمی میں تعطل ٹون ٹاﺅن اور فینٹسی لینڈ میں بجلی کے ٹرانسفارمز میں فنی خرابی کے باعث پیدا ہوا تھا۔ تاہم4 گھنٹے کے بعد بجلی بحال کردی گئی۔