Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#این آر او ۔ نامنظور

#این آر او ۔ نامنظور عنوان سے جمعہ کو بے شمار لوگوں نے ٹوئٹ کئے ۔
ایک ٹوئٹ تھا کہ اب قوم کسی این آر او کو تسلیم نہیں کرےگی۔
تحریک انصاف کے ایک عہدیدار نے اپنا نام مخفی رکھتے ہوئے ٹوئٹ کیا :جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ قوم اب کوئی نیا این آر او تسلیم کر لے گی تو وہ غلطی پر ہیں۔
بلال کا ٹوئٹ تھا: اس مرتبہ کسی قسم کا این آر او تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
ایمان احمد کا کہنا تھا: جس نے این آر او کیا اسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
عاشق حسین اپنے ٹوئٹ میں کہتے ہیں : غلط کام کرنے والوں کی کسی قیمت حمایت نہیں کی جائےگی۔ 
عالیہ کریم نے ٹویٹ کیا : قوم کا پیسہ وطن واپس آنا چاہئے۔ نیا این آر او ہوا تو پھر پوری قوم اٹھ کھڑی ہو گی۔
احمد خان لکھتے ہیں : نوازشریف کو پہلے بھی ایک مرتبہ این آر اور مل چکا ہے لیکن اس مرتبہ اس کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ انہیں اب اس بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہئے۔
محمد شہباز کا ٹوئٹ تھا: این آر او نئی کرپشن کےلئے لائسنس کے مترادف ہو گا۔
محمد احمد کہتے ہیں: آپ سے کس نے کہہ دیا کہ این آر او ہو رہا ہے۔ 
عدیل حسن کا ٹوئٹ تھا : نوازشریف اور انکی جماعت نے لوڈشیڈنگ ختم کی جو اُن کا سب سے بڑا کارنامہ ہے۔
******** 
 

شیئر: