Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلیفورنیا میں بڑھتے کرایوں سے لوگ پریشان

 کیلیفورنیا ..... کیلیفورنیا میں مکانات کے بڑھنے والے کرایوں سے پریشان لوگوں نے اب اپنی گاڑیوں کو ہی مکان کی شکل دیدی ہے۔ وہ یہ گاڑیاں سڑک کے کنارے کھڑی کردیتے ہیں اوراس میں ہی زندگی گزارتے ہیں۔ ہزاروں افراد جن میں نرسیں اور شیف تک شامل ہیںپوش علاقوں میں کھڑی ان گاڑیوں میں رہائش اختیار کرتے ہیں کیونکہ وہ بڑھتے ہوئے کرائے برداشت نہیں کرسکتے۔ ایک نرسنگ اسسٹنٹ کا کہناہے کہ وہ گزشتہ 3ماہ سے اس قسم کی گاڑی میں گزر بسر کررہی ہے۔ روزانہ صبح اٹھ جاتی ہے اور پھر مقامی وائی ایم سی اے جاکر تیار ہوتی ہے اور پھر اپنے اسپتال چلی جاتی ہے۔ 48سالہ نرس نے لاس اینجلس ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پارکنگ کا علاقہ انتہائی محفوظ ہے اس لئے اس نے وہاں رہائش اختیار کی۔ ہم تو فلیٹوں کے بڑھتے ہوئے کرایوں سے پریشان ہیں۔ اس طرح کی زیادہ تر رہائش رکھنے والوں میں 30فیصد معذور لوگ ہیں۔ 25فیصد لوگ چھوٹی گاڑیو ںمیں رہائش اختیار کرتے ہیں۔ ایک خاتون کا کہنا تھا کہ بیماری کے بعد وہ اب کام کرنے کے قابل نہیں اور اسکے پاس کوئی زیادہ رقم بھی نہیں جسکی وجہ سے اس نے اپنی ہی گاڑی کو مکان بنالیا۔

شیئر: