Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرسی کو عدلیہ کی توہین پر 3سال قید کی سزا

  قاہرہ ..... مصری عدالت نے سابق صدر محمد مرسی سمیت 18 افراد کوعدلیہ کی توہین کرنے پر 3،3 سال قید کی سزاسنادی۔ مصر میں 2013 ءمیں ہونے والے پہلے آزاد انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے محمد مرسی سمیت دیگر 18 افراد پرعدلیہ کی توہین کے جرم میں مقامی عدالت نے 3 سال قید سنادی۔ عدالت نے عبدالفتح اور امرحمزاوی پر 30 ہزار مصری پونڈ جرمانے کی بھی سزا سنادی۔ واضح رہے کہ محمد مرسی 2013 ءکے انتخابات میں مصری صدر منتخب ہوئے تھے جس کے بعد ان کی متنازعہ پالیسیوں پر التحریر اسکوائر پر احتجاج ہوا اور مصری فوج نے محمد مرسی کو صدارت سے معزول کرتے ہوئے قید کردیا تھا۔

شیئر: