Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”دی اوپن ہاﺅس“ کا ٹریلر جاری

خوف اور دہشت سے بھرپور نئی ہالی وڈہارر تھرلرفلم دی اوپن ہاﺅس کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔میٹ اینجل کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے سنسنی خیز واقعات پر مبنی ہے جس میں ایک نوجوان اپنی ماں کے ساتھ مل کر ایک ایسے گھر میں منتقل ہو جاتا ہے جہاں غیر مرئی مخلوق کا قبضہ ہو تا ہے۔ اس گھر میں پیش آنیوالے د ہشت ناک واقعات ، ماں بیٹے کا گھر میں رہنا مشکل کر دیتے ہیں۔نادیدہ طاقت کے زیرِ اثراس گھر پر کئی خطرناک واقعات لوگوں کے ہوش اڑا دیتے ہیں۔غیر معمولی اور پر اسرار واقعات پر مبنی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارڈیلن مینیٹی ، پیئرسی ڈیلٹن ،شیرف ایٹکن،بیٹریشیا بھوٹانے اورایرون ابراہمزسمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو ں گے۔فلم آئندہ سال 19جنوری کونمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
 

شیئر: