Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی کا روس سے جد ید میزا ئل خر ید نے کا اعلان

 
 استنبول۔۔۔ترک حکومت نے کہا ہے کہ وہ 2020 تک جدید روسی میزائل ایس400کی 2بیٹریاں خریدے گا۔ایس فور ہنڈرڈ روسی میزائل زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی ترسیل 2020 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمل میں آئیگی۔ اس دفاعی ڈیل کے تحت روس اور ترکی مشترکہ طور پر میزائل سازی کا سلسلہ جاری رکھ سکیں گے۔ اس ڈیل کی مالیت نہیں بتائی گئی۔ اس میزائل نظام کا انتظام روسی مشیروں کی جگہ ترک ماہرین کے ہاتھوں میں ہو گا۔ 
 

شیئر: