ایرانی حکومت نے انسٹاگرام اور ٹیلیگرام پر پابندی لگادی
تہران: ایرانی حکومت نے انسٹاگرام اور ٹیلیگرام پر پابندی لگا دی۔ ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر مہنگائی کے خلاف احتجاج کے چوتھے دن حکومت نے سوشل میڈیا ایپس بند کردیئے۔
واضح رہے کہ تہران سمیت ایران کے متعدد شہروں میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے جبکہ پولیس کے ساتھ تصادم میں 4شہری جاں بحق ہوگئے۔