اسلام آباد.... قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف کیخلاف لندن فلیٹس ریفرنس میں سپیلمنڑی ریفرنس تیار کرلیا۔ آئندہ ماہ کے آغاز میں احتساب عدالت میں دائر کردیا جائے گا۔ نیب لاہور نے ایون فیلڈ پراپرٹیز میں سپیلمنڑی ریفرنس تیار کرلیا، نیب حکام کے مطابق پراسیکوٹر جنرل کی تعیناتی کے بعد احتساب عدالت میں جع کرا دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سپیلیمنڑی ریفرنس میں نواز شریف کے قریبی عزیز کو ملزم نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔ قریبی عزیز کا گلف اسٹیل ملز سے تعلق ہے۔سپلیمنٹری ریفرنس میں نیب کی تفتیشی ٹیم کو برطانیہ سے ملنے والے نئے شواہد بھی شامل کئے جائینگے جبکہ 2 سے 3 نئے گواہوں کو بھی ریفرنس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ لندن فلیٹس ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز، حسن ، حسین نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پہلے نامزد ملزم ہیں۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا ٹرائل بھی جاری ہے۔ حسن اور حسین نواز کی مسلسل عدم حاضری کے بعد عدالت انہیں اشتہاری قرار دیکر انکے خلاف غیر موجودگی میں ہی شہادتیں ریکارڈ کررہی ہے۔