اسلام آباد...وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے پر سول اور فوجی قیادت متحد ہے۔ افغان جنگ پاکستانی سر زمین پر نہیں لڑی جاسکتی۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اپنی سر زمین سے دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا ۔ انہوں نے کہاکہ واضح طورپر امریکہ کو بتایا کہ وہ پاکستان میں نہیں بلکہ افغانستان کے اندر دہشتگردی سے نمٹنے کی جنگ کے بارے میں بات کر ے ۔ افغانستان کا وسیع علاقہ حکومت کے کنٹرول میں نہیں۔ پاکستان افغانستان میں مستقل بنیادوں پر امن کا خواہاں ہے اگر افغانستان کے پاس عسکریت پسندوں کے حوالے سے کوئی معلومات ہیں تو اسے ان معلومات کا تبادلہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے افغان سر زمین استعمال کر نے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔