Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امن کا ریڈ الرٹ جاری کررہا ہوں، سیکریٹری جنرل یو این

اسلام آباد/نیویارک.... اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے نئے سال کی آمد پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 2017 کے آغاز میں امن کی اپیل کی تھی بدقسمتی سے امن کا عمل الٹاہوگیا۔ اس لئے 2018ءکے آغاز میں امن کی اپیل کی بجائے امن کاریڈالرٹ جاری کررہاہوں کیونکہ غیر ملکیوں سے نفرت کی وجہ سے عالمی تنازعات بڑھ گئے ہیں اور نئے خطرات نے جنم لے لیا ہے۔ ہمارے مستقبل کا انحصار یکجہتی کے راستے پر ہے اس لئے عالمی رہنما نئے سال کی آمد پر اختلافات دور کرنے کا عزم کرتے ہوئے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے عوام کو قریب لاکر اعتماد بحال کریں۔ اس طرح یقیناً ہم دنیا کو مزید محفوظ بناسکتے ہیں۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عالمی تنازعات بڑھنے سے نئے خطرات نے جنم لے لیا ہے ۔ سرد جنگ کے نتیجے میں عالمی سطح پر ایٹمی ہتھیاروں کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ماحولیات میں تبدیلی ہماری سوچ سے زیادہ تیزی سے ہورہی ہے اور عدم مساوات میں اضافے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث قوم پرستی اور غیر ملکیوں سے نفرت میں اضافہ ہورہا ہے ۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 2017 کے آغاز میں امن کی اپیل کا اُلٹا اثر ہوا۔ اس لئے 2018 ءکے آغاز میں امن کی اپیل کی بجائے امن کاریڈالرٹ جاری کررہا ہوں۔ 

شیئر: