Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم سرما اور ویلوٹ ملبوسات‎

موسم سرما کے ملبوسات میں ویلوٹ کو خاص اہمیت حاصل ہے . ویلوٹ  کے ملبوسات خوبصورتی  اور  نزاکت سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ سردی سے تحفظ بھی فراہم کرتے ہیں . گہرے رنگوں پر نفیس کڑھائی اور  آنچل اور دامن  پر لگے نازک اسٹونز  ویلوٹ ملبوسات کو بارونق اور جاذب نظر بنا دیتے ہیں .  اگر آپ بھی جدید فیشن کے مطابق ویلوٹ کا لباس تیار کروانا چاہتی ہیں تو اپنی شخصیت کے مطابق رنگ کا انتخاب کریں . ویلوٹ پر گہرے رنگ زیادہ خوبصورت لگتے ہیں لہذا آپ سیاہ ، سبز  یا  وائلٹ رنگ  سے منفرد اور  اچھوتا احساس حاصل کر سکتی ہیں . 
 
اگر آپ مکیش یا زردوزی  کا کام کروانا چاہتی ہوں تو بہت ہلکا سا ، نازک اور نفیس کام کروائیں کیونکہ بھاری بھرکم لباس شخصیت کو بوجھل کر دیتا ہے . شرٹ فیشن کے مطابق درمیانے سائز کی سلوائیں . تقریبات میں شرکت کے لیے آپ گھیر والی فراک یا پیپلم اسٹائل بھی اپنا سکتی ہیں اور اگر آپ کے پاس ویلوٹ کا لباس نہیں ہے تو آپ شیفون ، جارجٹ  یا نیٹ کے ساتھ ویلوٹ شال کے ذریعے اپنی تقریبات کو خوبصورت بنا سکتی ہیں . 

شیئر:

متعلقہ خبریں