نیم بے شمار فوائد کا حامل قدرت کا بیش بہا تحفہ ہے . یہ چہرے کے لیے ہر لحاظ سے بہترین ہے . نیم چہرے کے داغ دھبے اور دانے ختم کرنے میں مدد دیتا ہے . نیم کے چند خشک پتوں کو پیس کر سفوف بنالیں . پھر اس میں عرق گلاب یا پانی ملا کر چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں . یہ ہر قسم کے کیل مہاسوں کو ختم کرنے کے لیے فائدہ مند ہے . اسکے علاوہ نیم کے تیل کو روز رات کو سونے سے پہلے چہرے پر لگائیں اور صبح ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں تو کچھ ہی دنوں میں اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔