الحرمین ٹرین مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچ گئی.....سرخیاں
یکم جنوری 2018ءپیر کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے عربی جریدے” المدینہ “کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭ سعودی عرب کے سرکاری ا داروں نے 5شہروں میں 6092 سرکاری پلاٹ کی فہرست تیار کرلی
٭ محمد بن سلمان نے نئے شہروںکی جامع حکمت عملی تیار کرنے کا گرین سگنل دیدیا
٭ ایران کے70شہروں میں مظاہرے،بعض شہروں میں 60فیصد تک بے روزگاری پر شہریوں کا احتجاج
٭ گورنر مکہ مکرمہ نے عبداللہ الفیصل شعری ایوارڈ کا اعلان کردیا
٭ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکم جنوری 2018ءسے سعودی مارکیٹ میں 7شرائط کیساتھ براہ راست سرمایہ کاری کی اجازت حاصل ہوگئی
٭ وزارت محنت و سماجی بہبود نے آج یکم جنوری سے ماہانہ 400ریال کی وصولی کا آغازکردیا
٭ الحرمین ٹرین مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچ گئی،باقاعدہ ٹکٹ جاری ہونے سے قبل سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں نے مقدس شہرو ںکے درمیان حرمین ٹرین سے سفر کا پہلا تجربہ کرلیا
٭ ماں کو بغدے سے قتل کرنے والے جڑواں داعشی بھائیو ںپر مقدمے کی تیاریاں
٭ پبلک پراسیکیوشن نے مذہبی اقدار کیساتھ چھیڑ خانی کے سنگین نتائج سے خبردار کردیا
٭ نورہ یونیورسٹی نے خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والی ٹریننرز سے درخواستیںطلب کرلیں
٭ پیٹرول 91 ایک ریال 37ہللہ ، پیٹرول 95 کی نئی قیمت 2.04ریال، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار
٭٭٭٭٭٭٭٭