ریاض ....اقتصادی تجزیہ نگاروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ2018ءکے دوران سعودی عرب میں مکانات کا مسئلہ حقیقی معنوں میں حل ہونے لگے گا۔2017ءکے دوران جو واقعات منظر عام پر آئے ان سے یہ بات واضح ہوگئی کہ سعودی حکومت مکانات کے مسئلے کو زیادہ تیزی سے نمٹانے کا تہیہ کرچکی ہے۔ وزارت آباد کاری یہ کام زیادہ پیشہ ورانہ انداز میں انجام دے سکتی ہے۔