ٹویٹرپرحساب المواطن کا اکاؤنٹ قطریوں نے ہیک کرلیا
ریاض: قطری ہیکرز نے ٹویٹر پر سعودی شہریوں کو مہنگائی کی زر تلافی دینے والے ادارے”حساب المواطن“ کا ٹویٹر پر آفیشل اکاؤنٹ ہیک کرلیا۔ ہیکرز نے جو خود کو Qatar Falcons کا نام دیا ہے حساب المواطن کا اکاؤنٹ ہیک کرکے ہوم پیچ پر امیر قطر کی تصویر پوسٹ کردی۔ ہیکرز نے ایون شاہی کے مشیر سعودی القحطانی کے نام پیغام میں لکھا”ابھی تو شروعات ہے“ ۔ واضح رہے کہ سعودی شہریوں کو زرتلافی دینے والے ادارے حساب المواطن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹویٹر پر اس کا اکاؤنٹ قطری ہیکروں کے قبضے میں ہے۔ اکاؤنٹ بحال کرنے اور ہیکرز کے خلا ف قانونی کارروائی کی جائے گی۔