Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد: وزارت قانون کی عمارت میں آتشزدگی، اہم دستاویزات راکھ

اسلام آباد.... اسلام آباد میں وزارت قانون کی عمارت میں اچانک آتشزدگی سے کئی اہم دستاویزات جل گئیں۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا۔منگل کی صبح4 بجے وزارت قانون کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ کئی اہم دستاویزات جل گئیں۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی5 گاڑیوں نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کون سی اہم دستاویزات جلی ہیں۔
 

شیئر: