ریاض ...سعودی عرب نے وژن 2030کے مطابق 2018ءکی ابتدائی ساعتوں میں 5اقتصادی اصلاحات نافذ کردیں۔ پیٹرول کے نرخوں میں اضافے سے شروعات کی گئی۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس، بجلی کا نیا نرخنامہ اور تارکین کے حوالے سے مالیاتی مقابل اسکیمیں نافذ کی گئیں۔ پیٹرول کے نئے نرخ لاگو کردیئے گئے۔