ریاض ....باخبر ذرائع نے واضح کیا ہے کہ گیس کے نرخ تبدیل نہیں کئے گئے۔ اس حوالے سے دو روز سے جاری افواہیں سراسر غلط ہیں۔ 2دن سے یہ افواہ پھیلائی جارہی تھی کہ یکم جنوری 2018ءسے گیس کے نرخ بھی تبدیل ہوجائیں گے۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ بنیادی طور پر گیس کے نرخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی البتہ نئے سال کی شروعات سے گیس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ضرور نافذ ہوا ہے۔