Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمشق کے مضافات میں شدید لڑائی اور فضائی حملے

دمشق۔۔۔ دمشق میں افواج اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔القاعدہ سے وابستہ عسکریت پسندوں نے فوج  پر دھاوا بول دیاجس کے نتیجے میں فوجی تنصیب کے کچھ حصوں اور اندر پھنس کر رہ جانے والی فورس کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا۔برطانیہ میں قائم سیرئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس کے سرگرم کارکن، مازن الشامی نے بتایا ہے  یہ لڑائی حرستا کے مضافات کے نزدیک واقع فوجی تنصیب کے اندر لڑی جاتی رہی جہاں سرکاری فوج پھنس کر رہ گئی تھی۔آبزرویٹری نے کہا ہے کہ شامی فضائی فوج نے حرستا کے قرب و جوار میں کم از کم ایک درجن فضائی حملے کیے۔اْنھوں نے کہا ہے کہ حکومت نے رات گئے اضافی کمک پہنچائی جس نے گھیرے میں پھنسنے والی فوج کی مدد کی۔
 

شیئر: