واشنگٹن... امر یکہ نے افغانستان میں طالبان اور داعش کے جنگجووں کو ہدف بنانے کے لئے فضائی حملے 3 گنا بڑھا دئیے۔ امریکی فوجی ترجمان نے جرمن خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس جنوری سے اپریل کے درمیان900 فضائی حملے کئے گئے جبکہ گزشتہ برس اس عرصے میں ایسے حملوں کی تعداد 300 تھی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ سابق صدر اوباما نے افغانستان میں متعین ریسکیو سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کو 2017 میں جنوری سے جون کے درمیانی عرصے میں زیادہ فضائی حملے کرنے کے لئے اختیارات دئیے تھے۔ فضائی حملے بڑھنے سے شہری ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد امریکہ نے افغانستان میں داعش کے خلاف دنیا کے سب سے بڑے غیر جوہری بم کا استعمال بھی کیا ہے۔