سرسوں کا تیل اور حنا کے پتوں کو گرم کر لیں اس وقت تک پکائیں جب تک پتے براؤن نہ ہو جائیں . اس تیل کو چھان لیں اور روزانہ بالوں میں مساج کریں .گرتے بالوں کا مسئلہ ختم ہوجائے گا.
ایک لیموں کے رس میں ایک انڈہ اچھی طرح سے مکس کرکے سر پر لگا لیں ایک گھنٹہ لگا رہنے دیں اور پھر سردھو دیں . اس سے بال مضبوط ہوں گے اور گرنا بند ہو جائیں گے .
لیموں کے چھلکے رات بھر کے لیے پانی میں بھگو دیں اور صبح اٹھ کر اس پانی سے بال دھونے سے بال مضبوط اور چمکدار ہوجائیں گے .
ہفتے میں 3 دن بال دھونے سے پہلے سرسوں کا تیل اور کیسٹر آئل ملا کر بالوں میں لگائیں . بال گرنا کم ہوجائیں گے .
ایک پاؤ مسور کی دال میں ایک عدد انڈہ ملا کر چھاؤں میں خشک ہونے کے لیے رکھ دیں . خشک ہو جانے پر اس کو پیس کر رکھ لیں . اس سے سر دھونے سے بال گرنا کم ہو جاتے ہیں .