Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی سرمایہ کاروں کے میزبان ممالک کی خود مختاری کا احترام کیا جائے

ریاض..... مشرق وسطیٰ میں قانون کانفرنس کے شرکاءنے اس امر پر زور دیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے میزبان ممالک کی خودمختاری کا احترام کیا جائے۔ شرکاءنے سفارش کی کہ عرب او رافریقی ممالک بین الاقوامی تجارتی معاہدوں کے تنازعات حل کرنے کیلئے ایفرو عرب ثالثی مراکز سے رجوع کریں۔ مراکش کے دارالحکومت رباط میں منعقدہ کانفرنس کے شرکاءنے مطالبہ کیا کہ افریقی اور عرب ممالک باہمی تنازعات طے کرنے کیلئے بین الاقوامی ثالث مرکز قائم کریں۔ یہ مرکز عالمی معیار کے مطابق ہو۔ اس کا صدر دفتر کسی عرب یا افریقی ملک میں کھولا جائے۔ شرکاءنے اسکالرز کی تیاری کیلئے بجٹ مختص کرنے پر بھی زور دیا۔ سعودی وفد کی قیادت ماجد قاروب نے کی۔ موصوف سعودی قانون مرکز کے سربراہ ہیں۔ انہو ںنے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ مشرق وسطیٰ سمیت ماہرین قوانین سعودی عرب کو اعتماد کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ 

شیئر: