Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان، ساڑھے4 لاکھ افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے

اقوام متحدہ ۔۔۔اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں جاری شورش کے باعث گزشتہ سال  4 لاکھ 50 ہزار کے قریب افراد نے داخلی طور پر نقل مکانی کی ہے جبکہ 2016ء میں یہ تعداد 6 لاکھ 60 ہزار تھی۔ مشرقی صوبے ننگر ہار سے ایک لاکھ 30 ہزار افراد کو اپنے گھر چھوڑ کر ملک کے دوسرے حصوں میں پناہ لینی پڑی۔ اس صوبے میں طالبان اور داعش کے عسکریت پسند اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل دسمبر میں اقوام متحدہ کے ادارے آفس فار دی کو آرڈِنیشن آف ہیومن افئیرز نے کہا تھاکہ افغانستان میں داخلی طور پر نقل مکانی کرنے والے 9 لاکھ افراد غیر انسانی حالات میں کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔

شیئر: