Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مثبت پالیسیوں کی بدولت بجلی بحران پر قابو پایا، وزیراعظم

 اسلام آباد ..... وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت بجلی کے بحران پر قابو پایا گیا ہے۔ نیٹ میٹرنگ نظام سے نہ صرف آج بلکہ مستقبل میں بجلی کے مسائل حل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کامسیٹس میں نئے صارف دوست نیٹ میٹرنگ فریم ورک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے نیٹ میٹرنگ فریم ورک کے آغاز پر وزارت توانائی اور کامسیٹس مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ نیٹ میٹرنگ کے نظام میں لائن لاسز میں کمی آئے گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ نیٹ میٹرنگ سے نہ صرف آج بلکہ مستقبل میں بھی بجلی کے مسائل حل ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی توانائی کے چیلنج سے مو¿ثر طور پر نبر دآزما ہونے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے ، کئی نئے منصوبے شروع کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ کوئلے ، جوہری ، پانی سمیت مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداوار حاصل کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات پر عملدرآمد کیا گیا۔ حکومت نے اپنی مثبت پالیسیوں سے بجلی بحران پر قابو پا کر توانائی قلت پر قابو پایا ہے۔ ہمارے پاس گیس سے چلنے والے اچھی کارکردگی کے پلانٹ موجود ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

شیئر: