ایرانی مظاہرین کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی حقوق کے ہائی کمشنر شہزادہ زید بن رعد الحسین نے مطالبہ کیا کہ ایرانی حکمرانوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے قتل کے واقعات کی باقاعدہ تحقیقات کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو مظاہرین کے اظہار رائے کی آزادی کے حق کو تسلیم کرنا ہوگا۔ انہوں نے ایرانی سیکیورٹی فورس سے کہا کہ وہ مظاہرین کے ساتھ قانون کے دائرے میں مناسب طریقے سے پیش آئے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک 24سے زیادہ افراد مظاہروں میں مارے جاچکے ہیں۔