سیول۔۔۔برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کاتجربے کے لیے چلایا جانے والا میزائل غلطی سے اس کے اپنے ہی شہر پر گر گیا ۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ناکام تجربے کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے ۔سٹلائٹ تصاویر سے اس تجربے اور میزائل کے شمالی کوریا کے شہر میں ہی گرنے کو دیکھا جا سکتاہے۔ میزائل شمالی کوریا کے شہر "Tokchom میں گرا ہے۔ جس کی آبادی 200،000 بتائی جارہی ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میزائل اڑتے ہی اپنا راستہ کھو بیٹھا اور ناکامی سے دوچار ہو گیا جس کے باعث وہ تباہ ہو ا۔ میزائل توکچوم کے کھیتوں میں گرا جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔