الخبر(عارف احمد خان)بہاولپور سے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے دمام میں بہاولپور کمیونٹی کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو نوجوانوں سے بہت توقعات ہیں، اس لیے وہ آگے بڑھیں اور ملک اور قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ کرپشن ہے۔ 2018 کے الیکشن میں عوام کو پھر موقع مل رہا ہے۔ وہ کرپٹ افراد کو مسترد کرتے ہوئے صالح اور با صلاحیت افراد کو منتخب کریں۔