ریاض۔۔۔۔محکمہ زکاۃ وآمدنی کے ماتحت ویلیو ایڈیڈ ٹیکس پروگرام کے ڈائریکٹر حمو الحربی نے واضح کیا کہ ’’ٹیکس ہمارے ذمے‘‘ کا نعرہ بلند کرنیوالوں کی سرزنش سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔ محکمہ کا کام ویلیو ایڈیڈ ٹیکس پر عملدرآمد کرانا ہے۔ اگر کوئی ادارہ یہ کہتا ہے کہ صارفین کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس وہ از خود ادا کریگی تو اس کا اپنا کام ہے، ہمارا اس سے کوئی قانونی جھگڑا نہیں۔محکمہ ان اداروں کے خلاف کارروائی کا پابند ہے جو 5فیصد سے زیادہ ٹیکس وصول کرینگے۔سامان کی قیمت بڑھانے پر تجارتی مرکز کے خلاف کارروائی ہمارے دائرہ اختیار سے خارج ہے۔وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس ہمارے ذمے کا نعرہ دینے والے اداروں اور کمپنیوں کااحتساب اس کے ذمے نہیں۔اگر بل قانون کے مطابق ہے تو ہمیں اس پر اعتراض کا کوئی حق نہیں ہوتا۔