Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شدید سردی سے شارکیں بھی ہلاک ہونے لگیں

کیپ کوڈبے، میسا چوسٹس ..... کہتے ہیں کہ شارک ان آبی جانوروں میں سے شامل ہے جنہیں سردی نہیں لگتی۔ مگر اس بار اتنی زیادہ سردی پڑی ہے کہ تمام کلیے ابہام میں تبدیل ہوتے نظرآرہے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس بار میسا چوسٹس کے علاقے میں اتنی شدید سردی پڑی ہے کہ شارکوں کیلئے بھی سردی کو برداشت کرنا ناممکن ہوگیا ہے اور وہ مرنے لگی ہیں۔ جب سردی سے ہلاک ہونے والی کئی شارکیں کیپ کوڈ کے ساحل پر پہنچیں تو دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ واضح ہو کہ ان دنوں شمالی امریکی ریاستوں میں درجہ حرارت حیرت انگیز طورپر نیچے گرا ہوا ہے۔ یہ سردی ابھی کئی دنوں تک جاری رہیگی۔ شدید سردی سے دوچار ہونے والی ریاستوں میں مینی سوٹا، مینی پولس، مینی ہاہا کے آبشاروں پر بطور خاص منفی اثر پڑا ہے۔ جسکے بعد اس علاقے میں کم سے کم درجہ حرارت کا 1964ءکا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جو منفی 27درجے تھا۔پہلے مرحلے میں ساحل پر پہنچنے والی شارکوںکا تجزیہ کیا جارہا ہے کہ وہ سردی سے ہی ہلاک ہوئی ہیں یا انکی ہلاکت کی وجہ کوئی اور ہے۔

شیئر: