واٹس ایپ پر انسٹا گرام پوسٹ بطور اسٹیٹ شیئر کی جا سکیں گی
فیس بک کی ذیلی سوشل شئیرنگ اپلیکیشن انسٹا گرام اور واٹس ایپ باہمی اشتراک سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جارہے ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے کوئی بھی صارف اپنے انسٹا گرام پوسٹ کو واٹس ایپ پوسٹ بنا سکے گا یعنی صارف کی جانب سے انسٹا گرام پر کی جانے والی پوسٹ اس کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کا اسٹیٹس بن جائے گی۔ یہ اسٹیٹس واٹس ایپ سے 24 گھنٹوں بعد خود بخود ختم ہو جائے گا تاہم انسٹا گرام پر یہ پوسٹ موجود رہے گی۔اس فیچر کو آزمائشی بنیادوں پر جاری کردیا گیا ہے اور جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کروا دیا جائے گا۔