انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ہالی ڈے اپڈیٹ جاری کردی ہے۔ آپ ڈیٹس میں تین نئے فلٹرز کو متعارف کروایا گیا ہے جن میں فروسٹڈ گلاس افیکٹ ، ہالی ڈے میک اپ اور گولڈ اینڈ سلور بلون فلٹر شامل ہے۔ اسٹیکرز لائبریری میں بھی کرسمس کے خصوصی اسٹیکرز کو شامل کیا گیا ہے جس میں پینگوئنز ، آئس اسکیٹس اور سنو فلیکس وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سوپر زوم افیکٹ کے لیے بھی نئی ساؤنڈ متعارف کروائی گئی ہے۔انسٹا نے اسٹیکرز اور ایموجیز کو ڈھونڈنے کے لیے ٹیکسٹ بیس سرچ بھی متعارف کروایا ہے۔ نئی اپ ڈیٹس کو آئندہ ہفتے تک تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔