Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ سب سے زیادہ فوجی اخراجات کرنیوالا ملک

بیجنگ۔۔۔امریکہ کئی برسوں سے دنیا میں فوجی اخراجات کے حوالے سے چھایا ہوا ہے تا ہم اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(ایس آئی پی آر آئی)کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق چین ، روس اور ہند فوج پر سب سے زیادہ اخراجات کرنے والے دوسرے ممالک ہیں ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جب فوجی اخراجات فی کس اور مجموعی حکومتی بجٹ کے فیصد کا معاملہ پیش آتا ہے تو امریکہ اس معاملے میں اسرائیل سے پیچھے ہے۔ایس آئی پی آر آئی کے اعداد و شمار کے مطابق آرمی دفاعی اخراجات 2016 میں 1.69ڈالر ٹریلین تک بڑھ گئے جس میں امریکہ سرفہرست ہے۔2015 سے ملک کے دفاعی اخراجات میں 1.7فیصد کا اضافہ ہوا اور اس طرح 2016 میں سالانہ اخراجات 611بلین ڈالر تک پہنچ گئے ۔ اضافے کے باوجود اخراجات2010 میں عروج کے مقابلے میں اب بھی 20فیصد کم ہیں۔رپورٹ کے مطابق چین جو کہ دوسرا سب سے زیادہ اخراجات کرنیوالا ملک ہے کے ،فوجی اخراجات میں 215بلین ڈالر کے سالانہ اخراجات کے ساتھ 118فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ رقم ہند کی مجموعی رقم سے تقریباً 4 گنا زیادہ ہے۔ہندعلاقے میں فوجی اخراجات کرنیوالا دوسرا سب سے بڑا اور دنیا میں پانچواں سب سے بڑا ملک ہے۔اس کے فوجی اخراجات کی مالیت 56ملین ڈالر ہے ،روس 69بلین ڈالر کے سالانہ دفاعی اخراجات کے ساتھ تیسرا سب سے بڑا فوجی اخراجات کرنیوالا ملک ہے۔

شیئر: