موغا دیشو ....صوما لیہ کی فوج کے سربراہ اور وزیر دفاع مستعفی ہو گئے ۔ وزیر دفاع عبدی راشد اور آرمی چیف احمد محمد جمائل نے استعفیٰ کی تصدیق کی ہے تاہم اس کی وجوہ نہیں بتائیں ۔ دونوں کے استعفیٰ کا اعلان وزیر اعظم کے دفتر سے کیا گیا ۔ واضح رہے کہ صومالی سیکیورٹی فورسز القاعدہ سے وابستہ الشباب کے شدت پسندوں کےخلاف کارروائی کر رہی ہیں۔ وزیر دفاع اور آرمی چیف کے استعفے سے کارروائیوں کو دھچکا پہنچنے کا خدشہ ہے ۔