Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریڈ پٹ نے نام بدل دوستیاں شروع کر دیں

ہالی وڈ کے سپر اسٹار بریڈ پٹ نے انجلینا جولی سے علیحدگی کے بعد نام اور شناخت بدل کر دوستیاں کرنا شروع کردی ہیں۔2005 میں فلم ’مسٹراینڈ مسزاسمتھ‘ سیریل کے دوران دونوں کے وابط گہرے ہوئے ۔ یہ جوڑی 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھی تاہم شادی کے دو سال بعد اچانک دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبر ان کے چاہنے والوں پر بجلی بن کر گری۔علیحدگی کے بعد پریڈ پٹ نے بہت کوشش کی کہ انجلینا ان کے پاس واپس آجائیں لیکن انجلینا اٹل فیصلہ کرچکی تھیں۔ انجلینا جولی کی طرف سے مایوس ہونے کے بعد بالآخر بریڈ پٹ نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا۔ انجلینا سے علیحدگی کا غم بھلانے کے لئے پہلے تو بریڈ پٹ نے اپنی پہلی بیوی جینیفر آنسٹن کے ساتھ راہ و رسم بڑھانا شروع کئے لیکن ان کی دال نہیں گلی ۔ایک امریکی میگزین کے مطابق بریڈ پٹ کو ایک کافی شاپ کے باہر دیکھا گیا ہے جہاں وہ بالکل فلمی انداز میں لیدر جیکٹ اور جینز پہنے سن گلاسز لگا کر کسی سے ملنے آئے تھے۔ بریڈ پٹ نے وہاں آنے والی شخصیت سے اپنا تعارف بریڈ پٹ کے بجائے ولیم کے نام سے کرایا جب انہوںنے بریڈ پٹ سے کہا کہ تم تو بریڈ پٹ میں مل رہے ہوتو بریڈ پٹ نے کہا کہ میرا پورا نام ولیم بریڈ لی پٹ ہے۔ انہیں اپنا انہیں نام بدلنے کی ضرورت کیوں پیش آئی یہ توبریڈ پٹ ہی بتا سکتے ہیں۔
 

شیئر: