Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مئیزو ایم 6 ایس 17 جنوری کو لانچ ہوگا

مئیزو کمپنی اپنا نیا اسمارٹ فون ایم 6 ایس 17 جنوری کو متعارف کروانے جا رہی ہے۔ لانچنگ کی تقریب چین کے بیجنگ نیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد کی جائے گی۔یہ کمپنی کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس میں 18:9 ایسپیکٹ ریشو ڈسپلے دے دیا جائے گا۔فون میں 5.7 انچ ڈسپلے ،اینڈرائیڈ نوگیٹ ا?پریٹنگ سسٹم اور ایکسینوس 7872 پروسیسر دیا جائے گا۔میموری کے لئے فون میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا۔ فون کی بیٹری 2930 ملی ایمپئیر ا?ورز کی ہوگی۔ فون میں ہوم بٹن کو شامل نہیں کیا جائے گا جب کہ فنگر پرنٹ اسکینر کو فون کی پشت پر جگہ دی جائے گی۔فون کی قیمت سے متعلق کوئی اعلان سامنے نہیں ا?یا ہے۔

شیئر: