Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی فوج کی ادلیب پر حملوں میں شدت ،کئی دیہات پر قبضہ

دمشق ۔۔۔ شام کے حالات و واقعات پر نگاہ رکھنے والے اپوزیشن کے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ شام کی فوج نے شمال مغربی علاقے ادلیب میں جاری لڑائی میں شدت پیدا کر دی ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق ان شدید حملوں کی بدولت شامی فوج کو پیش قدمی میں کامیابی ہوئی ہے اور جنگجوئوں کے کئی دیہات پر قبضہ بھی حاصل کر لیا ہے۔ مبصر گروپ کے مطابق شام کی فوج کو ملکی فضائیہ اور روس کے جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔ اس وقت فضائی حملوں کا ٹارگٹ ادلیب کا اہم شہر مراتہ النعمان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شام سے ترک علاقوں میں گولہ باری

شیئر: