Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیئر ٹریٹمنٹس بالوں کا پی ایچ غیر متوازن کرنے کا سبب بنتے ہیں؟

بالوں کی صحت اور خوبصورتی کسے عزیز نہیں ہوتی . نہ  صرف خواتین بلکہ مرد حضرات بھی ہیئر اسٹائلنگ اور بالوں کی خوبصورتی  پر بہت  توجہ دیتے ہیں  اور اس مقصد کے لیے وہ مختلف ہیئر ٹریٹمنس کا استعمال کرتے ہیں .یاد رکھیں بالوں کی حفاظت کے معاملے میں احتیاط ضروری ہے کیونکہ ڈیپ کندشنر ، ہیئر ماسک اور اس جیسے کئی سخت ہیئر ٹریٹمنٹ  بالوں کا پی ایچ غیر متوازن کرنے کا سبب بنتے ہیں. یہ نہ صرف  بالوں کے مسائل کو جنم دیتے ہیں بلکہ سر کی جلد کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں .  ڈیپ کنڈشنر سے بال نرم و  ملائم ، چمکدار اور گھنے دکھائی دیتے ہیں لیکن اسکا  ہفتے میں ایک بار سے زیادہ استعمال  بالوں کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتا ہے اس میں موجود کیمیکل بالوں کی پروٹین پر اثر انداز  ہوتے ہیں  لہذا بالوں پر ہفتے میں ایک سے زائد بار ڈیپ کنڈشنر استعمال نہ کریں اور دیگر ہیئر ٹریٹمنٹس کے حوالے سے بھی محتاط رہیں .

شیئر: