Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2018ءفیس بک سے جعلی خبروں کے خاتمے کا سال ہوگا، زکربرگ

 لندن...... دنیا بھر میں سوشل میڈیا سائٹ فیس بک جس تیزی سے مقبول ہورہی ہے اسی تیزی سے جعلی خبروں نے بھی اس کی مقبولیت کو متاثر کیا ہے تاہم اب فیس بک نے جعلی خبروں کی روک تھام کےلئے 2018 کو اہم سال قرار دیا ہے۔فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ 2018 فیس بک سے جعلی خبروں کے خاتمے کا سال ہوگا، جعلی خبروں کی روک تھام اور نفرت کے پرچار کو روکنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے جعلی خبروں کی روک تھام اور اس پلیٹ فارم کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے اپنی پالیسیز کے نفاذ میں بہت سی غلطیاں کیں۔مارک زکربرگ نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ وہ 2018 کو ذاتی اصلاح کا سال بنانا چاہیں گے جس میں فیس بک کا غلط استعمال اور جعلی خبریں روکنے کےلئے واضح پالیسی دیں گے۔مارک نے کہا کہ دنیا بہت تقسیم اور پریشان ہے اور اس صورتحال میں فیس بک کو بہت کچھ کرنا ہے تاکہ دنیا کو نفرت اور محرومیوں سے نکالا جاسکے۔فیس بک کے بانی کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے اس پلیٹ فارم کو ان لوگوں کے لئے مفید بنانا ہے جو اپنا بہت سا قیمتی وقت یہاں صرف کرتے ہیں۔

شیئر: