ریاض.... سعودی وزارت صحت نے مقامی شہریوں کو آن لائن طبی مشاورت فراہم کرنے کیلئے " صحت " اپیلی کیشن جاری کردی۔ ابتداءمیں شمالی حدود ، عسیر، تبوک، جازان، نجران اور الجوف ریجنوں کے باشندے اس سے فیضیاب ہونگے۔ صبح 9 بجے سے لیکر نصف رات تک اور ہفتہ روزہ چھٹی کے دوران شام4بجے سے رات 12 بجے تک سمعی و بصری رابطے کے ذریعے صحت مشاورت فراہم کی جائے گی۔