Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان آج کوئٹہ پہنچ رہے ہیں

اسلام آباد .... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ناراض اراکین کو منانے کیلئے آج کوئٹہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کل منگل کو بلوچستان اسمبلی میں ہوگی۔ وزیراعظم کوئٹہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے وفد سے بھی ملاقات کرینگے۔ وہ اپنی اتحادی پارٹیوں کے رہنماﺅں سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماﺅں سے بھی ملاقات کرکے تحریک ناکام بنانے پر بات چیت کرینگے۔
 

شیئر: